اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔صحت مند قوم ہی ایک مضبوط معیشت اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔ ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں ورزش، متوازن غذا اور مثبت رویے کو شامل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے بطورِ مہمان خصوصی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اسلام آباد پولیس لائنز میں منعقدہ ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پولیس فورس، خاص طور پر شہداء  کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے ایف پی سی سی آئی کے اس اہم اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب پولیس فورس کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا، "ہماری پولیس فورس کا شکریہ ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، کیونکہ وہ ہماری حفاظت اور امن و امان کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔"شہداء  کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا، "پوری قوم، پارلیمنٹ اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ کا نقصان ہمارا اجتماعی نقصان ہے، لیکن ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ آپ کے پیاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔"چیئرمین سینیٹ نے نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ صحت کے فروغ میں زیادہ فعال کردار ادا کرے انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سفارت کار اور کمیونٹی رہنما بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز)ضلع خیرپور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم کا آغاز 15 ستمبر سے کر دیا گیا ہے، جو 27 ستمبر 2025 تک ضلع کی 76 یونین کونسلز میں جاری رہے گی۔ اس مہم کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مال روڈ پر منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو تھے، جبکہ اعزازی مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید مسرور الحسن شاہ، ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین سید فہد علی شاہ جیلانی، اسکول کی پرنسپل حضوران سھتو اور ڈی او عبدالسمیع پنیرو شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے بچیوں کی زندگی کو ایک مہلک بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، محکمہ صحت کے افسران اور شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں اور اس بات کی نگرانی کریں کہ کوئی بھی بچی ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہ جائے۔ تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، سول سوسائٹی، شہریوں اور مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر رانا ثنااللہ ملاقات کررہے ہیں
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز