غزہ میں جشن کا سماں، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے میں کچھ دیر باقی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد آج سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق، جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز آج دن ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جشن کا سماں ہے، بے گھر اور کیمپوں میں رہائش پذیر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے بے تاب ہیں اور اپنا سامان باندھ باندھنے میں مصروف ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امریکا جنگ بندی حماس عملدرآمد غزہ فلسطین کچھ دیر باقی معاہدہ وزیراعظم نیتن یاہو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا فلسطین کچھ دیر باقی معاہدہ وزیراعظم نیتن یاہو
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے
پاکستان اور بھارت آج پھر کھیلوں کےمیدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس بار یہ مقابلہ مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہونے جا رہا ہے۔
آج افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
اس سے پہلے مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔
تین روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پوائنٹس کی برتری پر ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔