بلوچستان میں برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ وادی زیارت اور اس کے اطراف میں تین انچ تک برف پڑ چکی ہے، جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے بالائی علاقے برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اور وہاں سڑکوں کا رابطہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
چمن اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جس کی وجہ سے این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارشوں کی توقع ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔