بلوچستان، ملازمین کی 10 یونینز کی رجسٹریشن منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بلوچستان چیرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے مختلف سرکاری محکموں کے دس یونینز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف محکموں میں سرکاری ملازمین کی دس یونینز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کی جاری سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مطابق عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ایمپلائز ایسوسی، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایس بی کے، پی پی ایچ آئی، بلوچستان فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن، بلوچستان ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، بلوچستان ٹیکس بورڈ کوئٹہ، فیلڈ آفیسر ایسوسی ایشن، میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن، لوکل گورنمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن، آفیسر ایسوسی ایشن ورکرز بورڈ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی رجسٹریشن منسوخ ایسوسی ایشن
پڑھیں:
لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکار 2 شہریوں کو اغواء کرکے پچیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس نے کہا کہ تینوں پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، اہلکاروں کے موبائل فون قبضہ میں لیکر ویڈیوز کا جایزہ لیا جارہا ہے۔