کراچی میں متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے، شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی: کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بجلی کی
فراہمی معطل رہی اس کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے، لسبیلہ اور بلدیہ کے علاقوں میں الیکٹرک سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک شہر کے
پڑھیں:
جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی
کراچی (نیوز ڈیسک)جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران پولیس اہلکار اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر جھگڑے اور پولیس پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔