’’مجھے سیف علی خان کیس میں پھنسایا جا رہا ہے‘‘، گرفتار ملزم کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ممبئی : سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے دوران حملہ کرنے والے ملزم شریف الاسلام شہزاد کو ممبئی کی عدالت نے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
شریف الاسلام، جو مبینہ طور پر بنگلہ دیشی شہری ہیں اور جعلی شناخت کے ساتھ بھارت میں مقیم تھے، نے عدالت میں خود پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق شریف الاسلام غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا اور باندرا کے ہائی سیکیورٹی علاقے میں سیف علی خان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ وہ تھانے سے گرفتار ہوا اور مبینہ طور پر وجے داس کے نام سے ممبئی میں رہ رہا تھا۔ پولیس شریف کے رابطے اور ان کی حمایت کرنے والے نیٹ ورک کی تفتیش کر رہی ہے۔
عدالت میں پولیس نے 14 دن کی ریمانڈ کی درخواست کی، لیکن پانچ دن کی منظوری دی گئی۔ پولیس کے مطابق حملے میں سیف علی خان کو چھ چاقو کے وار کیے گئے، جن میں سے ایک ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔
حملے میں استعمال ہونے والی چاقو تین حصوں میں ٹوٹ گئی تھی، جس میں سے ایک حصہ سیف علی خان کے جسم سے نکالا گیا جبکہ باقی شواہد تلاش کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شریف الاسلام نے حملے کے بعد اپنے خون آلود کپڑے چھپائے، جن کی تلاش جاری ہے۔
شریف الاسلام کے وکیل دینیش پرجاپتی نے عدالت میں دلائل دیے کہ یہ کیس مشہور شخصیت کے خلاف سازش ہے اور ان کے مؤکل کو بلاوجہ پھنسایا جا رہا ہے۔
وکیل نے کہا، "پولیس نے نہ کوئی ثبوت پیش کیا ہے اور نہ ہی یہ ثابت کیا کہ وہ بنگلہ دیشی شہری ہیں۔" شریف کا دعویٰ ہے کہ انہیں اس ہائی پروفائل کیس میں بلی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان جا رہا ہے
پڑھیں:
ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے اور ہلڑبازی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ گزشتہ رات آئی-8 مرکز میں پیش آیا، جہاں ملزم نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور بدکلامی کی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق، نوجوان کی اہلکاروں سے تکرار اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے پولیس سے الجھتے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی
ویڈیو میں ملزم کو جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوتے بھی دکھایا گیا۔ پولیس نے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی-9 کی حدود سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق، ملزم کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس پولیس سے جھگڑا ٹریفک پولیس