دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ونود کامبلے کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ونود کامبلے کی 18 جنوری 2025 کو منائی جانے والی 53ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ونود کامبلے کی موجودہ زندگی، بیماری اور حالات کو فلم میں فوکس کیا جائے گا اس کے علاوہ اُن کے کرکٹ کیریئر کی جدوجہد پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

فلم کے پروڈیسر روی بھگ چاندکا ہیں جو پہلے ہی سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم بنا چکے ہیں۔ 

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹس کے مطابق معروف مراٹھی اور ہندی فلمساز ابھیجیت دیشپانڈے فلم میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔ 

فلم کا مرکزی موضوع کامبلی کے ہندوستانی کرکٹ میں عروج اور ان کے زوال، ایک کرکٹر کے طور پر ان کے سفر اور ہندوستانی کرکٹ میں ان کے تعاون پر روشنی ڈالی جائے گی۔

کامبلے کا کرکٹ میں شاندار کیریئر رکھتے تو ہیں مگر میدان سے باہر کے تنازعات اور ذاتی چیلنجوں کی وجہ سے اُن کا کرکٹ سفر متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں وہ کرکٹ سے جلد باہر ہو گئے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Vinod Kambli (@vinodkambli2016)

اس پروجیکٹ سے جڑے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’ونود کامبلے کی بائیو پک پر کافی سالوں سے کام جاری ہے اور اس کے رائٹس پانچ سال پہلے حاصل کیے گئے تھے‘۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹر کی زندگی میں حالیہ پیش رفت کے ساتھ، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کہانی ان کے سفر کے مختلف مراحل کو کس طرح پیش کرتی ہے، تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ بائیوپک سیریز یا فلم کس صورت میں ریلیز کی جائے گی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Vinod Kambli (@vinodkambli2016)

واضح رہے کہ 53 سالہ بھارتی کرکٹر معاشی حالات اور صحت کے مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے اُن کو دماغی امراض بھی لاحق ہوگئے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ونود کامبلے کی

پڑھیں:

افغان طالبان نے مغرب نواز شہریوں کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کیلئے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا اور ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کیلئے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا اور ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔

مزید برآں انہوں نے حکام کو باہمی تعاون کی ہدایت کی کہ واپس آنیوالے افراد کو رہائش، تعاون اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کہا کہ طالبان حکومت امید کرتی ہے کہ یہ اقدام ان افغانوں کو واپس لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ جنہوں نے آنیوالے حالات، بے یقینی یا بیرونی دباؤ کے باعث ملک چھوڑا تھا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانوں پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے تو دوسری جانب پاکستان میں بہت سے افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عاقب جاوید کا ویمنز کرکٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اہم اعلان
  • پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو
  • نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا میرا مقصد ہے: عاقب جاوید
  • افغان طالبان نے مغرب نواز شہریوں کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئےزونل ٹیموں کاانتخاب جاری
  • بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل
  • کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  •  کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • سینٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر   
  • ایک اور بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان