پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا،یہ وقت انتشار کا نہیں بلکہ اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مسائل پر قابو پانے اور ان کا حل نکالنے کا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین قبائلی رہنما اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقاتیں کی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتشار کا نہیں بلکہ اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مسائل پر قابو پانے اور ان کا حل نکالنے کا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں اور ہمیں دانشمندی کے ساتھ فیصلے کرنے ہوں گے ، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ، قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی اور معاشی سطح پر جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ان کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سطح پر جن چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے ان کا حل ڈھونڈنے کے لیے ایوان بالا اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے لیے ایسے منصوبے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی بدولت صوبے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوان نسل کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ملک کی معاشی اور سماجی خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں تاکہ ملک مجموعی طور پر ترقی کر سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کے لیے
پڑھیں:
آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں