اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ افسوسناک اور شرمناک ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی اپنے لیڈر کی واضح کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پوری سیاسی مہم کو ’کرپشن کارڈ‘ کے گرد بنایا، شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے، ریاستی فنڈز کو ذاتی مقاصد کےلئے منتقل کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔
ا±ن کا کہنا تھا کہ یہ سکینڈل صرف مالی بدعنوانی تک محدود نہیں بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ دھوکا ہے، 28 جولائی 2022 کو فنانشل ٹائمز نے رپورٹ شائع کی جس میں بانی پی ٹی آئی کو بے نقاب کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے اپنے لیڈر کے 190 ملین پاﺅنڈ سکینڈل پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، این سی اے نے رقم پاکستان کو واپس کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم قومی خزانے میں عوامی فائدے کےلئے جمع ہونا تھی، اس کے بدلے بانی پی ٹی آئی نے ذاتی فوائد حاصل کئے۔ ریاستی فنڈز کو ذاتی مقاصد کےلئے منتقل کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ رپورٹ میں خیراتی فنڈز کو سیاسی مہم کےلئے استعمال کرنے کی کرپشن کو بے نقاب کیا گیا ہے، آج تک بانی پی ٹی آئی نے اخبار کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔

پابلو ایسکوبار کے ملک میں منشیات فروش گروہوں کے حملے، درجنوں افراد ہلاک

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی احسن اقبال نے کہا کہ

پڑھیں:

معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا  کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے،  حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • 2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال