امریکی صدر نےسزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5افراد کو معافی دےدی ہے۔وائٹ ہائوس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے سزایافتہ 2افراد کی سزاؤں میں تبدیلی بھی کردی.اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں.انہوں نے صدربائیڈن سے عام معافی کی اپیل کی تھی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دوسرے صدر کے مقابلے میں زیادہ انفرادی معافیاں اور سزا کی کمی کی.
یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے .جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
Post Views: 5