کرم میں امن کا قیام نہ ہونا حکوت کی ناکامی ہے ،سردارظفر حسین
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
فیصل آباد (جسارت نیوز)جماعت اسلامی کے رہنماسردارظفرحسین خاںنے کہاہے کہ ضلع کرم میں امن جرگہ کے باجود امن کاقیام نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے۔ روزانہ لاشیں گررہی ہیں۔یہ مسئلہ صرف فرقہ ورانہ نہیں بلکہ اس دہشت گردی کا اصل ہدف امن و امان کو تہہ و بالا کرنا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرناہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ضد، انا اور ہر قسم کی ہٹ دھرمی سے بالاتر ہوکر کرم میں مستقل، پائیدار امن کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔پاکستان کے عوام امن، سیاسی استحکام اور اپنے معاشی مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاپاکستان کے ایران، افغانستان، چین، سعودی عرب سے تعلقات کو کشیدگی اور شکوک و شبہات کا شکار کرنا عالمی استعماری قوتوں کے گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ ایسی صورت حال میں قومی سیاسی جمہوری قیادت اور ریاست مقتدر اداروں کو حالات کا صحیح ادراک کرتے ہوئے قومی سلامتی کے تحفظ اور پاکستان کے استحکام پر مبنی فوری اقدامات کرنا ہونگے،غلط سمت میں کیے گئے اقدامات طویل مدت کے لیے بحران در بحران پیدا کرنے کا سبب بنیں گے۔ عالمی استعماری قوتوں کی نئی صف بندی میں دہشت گردی کا پھیلاؤ، دہشت گردی کے لیے موجود افراد کی سرپرستی کا شرمناک سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی اندرونی رسہ کشی اور مفاداتی نوراکشتی عوام کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ جس دن حکومتیں اور سیکورٹی ادارے سنجیدہ ہو جائیں گے کرم پارہ چنار میں امن قائم ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔