سویٹ ہوم کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں‘سرفرازبگٹی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سویٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے، سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سویٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں کے حوصلے کو سراہا، بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور تحائف بھی دیے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت سویٹ ہوم کے بچوں کی کفالت کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
اپنے حکم میں عدالت عالیہ بلوچستان نے پریس کانفرنس یا تقریب کیلئے ڈی سی کوئٹہ سے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کی جانب سے پریس کلب میں تقریب یا پریس کانفرنس کے لئے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 27 اگست 2024 کو پریس کانفرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔