پنجاب میں میٹرک کے لیے 3 نئے گروپس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور : پنجاب میں میٹرک کے طلبا کے لیے 3 نئے گروپس متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے انہیں مزید تعلیمی انتخاب ملے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، اب میٹرک کے ساتھ ساتھ طلبا کو ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ کے نئے گروپس میں سے بھی انتخاب کرنے کا موقع ہوگا۔
یہ نئے گروپس دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے دستیاب ہوں گے، اور طلبا 9ویں کلاس سے ان میں سے کسی بھی گروپ کا انتخاب کر سکیں گے۔ محکمہ ایجوکیشن نے ان گروپوں کے مضامین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
اس کے علاوہ، سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کا ڈیٹا مانگا گیا ہے، تاکہ کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کے مطابق کی جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہ نئے کورسز شروع کیے گئے ہیں تاکہ طلبا کو مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: نئے گروپس
پڑھیں:
جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی
کراچی (نیوز ڈیسک)جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران پولیس اہلکار اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر جھگڑے اور پولیس پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔