حامد صاحب!آپ سینئر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں،آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو تنبیہ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف درخواست پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اٹھا تھا، انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا،کارروائی کااختیار ہمارے پاس نہیں تھا اس لئے آرڈیننس بنانا پڑا، 184کے تحت دائرہ اختیار عدالت کانہیں ہے،وکیل حامد خان نے کہا یہ عدالت کی کمزوری ہے کہ اب تک سوموٹو نہیں لے سکی،عدالت نے کہا کہ حامد صاحب!آپ سینئر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3)میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں،عدالت نے کہاکہ آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہئے تھا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ فارم 45یا47میں فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، فارم کو جانچنے کیلئے پوری انکوائری کرنا ہوگی۔
سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے شعبے سے خوشخبری
جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ حامد صاحب!آپ آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں،حامد خان نے کہا کہ میں اعتراضات در کرنے آیا تھا، آپ میرٹ پر بات کررہے ہیں،عدالت نے کہاکہ کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک ساراالیکشن ہی غلط تھا؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہر حلقہ کی علیحدہ انکوائری ہوگی،ہر امیدوار اپنے حلقہ کے الزامات کا بتائے گا، پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اٹھا تھا، انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا،کارروائی کااختیار ہمارے پاس نہیں تھا اس لئے آرڈیننس بنانا پڑا، 184کے تحت دائرہ اختیار عدالت کانہیں ہے،وکیل حامد خان نے کہا یہ عدالت کی کمزوری ہے کہ اب تک سوموٹو نہیں لے سکی،عدالت نے کہا کہ حامد صاحب!آپ سینئر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ معاملہ پر ڈپٹی سپیکر نے بھی ایک کمیٹی بنائی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارااس کمیٹی سے کوئی سروکار نہیں،عدالت نے بانی کے وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کیلئے وقت دیدیا۔
نیوگوادر ایئرپورٹ کا آج افتتاح،پہلی پرواز 46مسافروں کو لیکر روانہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل نے کہا حامد خان نے کہا عدالت نے کہا نے کہا کہ ا رڈیننس نے کہاکہ
پڑھیں:
اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
— فائل فوٹولاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت کے جج منظر علی گل نے اسد عمر کی 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان کو جلانے کے مقدمے میں جبکہ اعظم خان سواتی کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اسد عمر اور اعظم خان سواتی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔
اسد عمر نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا ایسے میں وہ احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے؟ پی ٹی آئی کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی راستہ نہیں چھوڑا جا رہا۔