شدید سردی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری روایتی طورپر کھلے آسمان کے نیچے نہیں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری روایتی طورپر کھلے آسمان کے نیچے نہیں ہوگی بلکہ موسم کی شدت کے پیش نظرکمیٹی نے حلف برداری کی تقریب کو ہال میں منتقل کردیا ہے جس کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے والے زیادہ تر مہمان براہِ راست تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے.
(جاری ہے)
جوائنٹ انوگرل کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پریزیڈینشل پلیٹ فارم کے ٹکٹ رکھنے والے مہمان اور کانگریس کے ارکان تقریب میں موجود ہوں گے لیکن ان کے علاوہ ٹکٹ رکھنے والے اکثر مہمان تقریب میں شریک نہیں ہو پائیں گے کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں موجود افراد کو پر زور تجویز دیں گے کہ وہ اپنی مرضی کے ان ڈور مقامات پر ہونے والے دیگر اِن ڈور ایونٹس میں جا کر انوگریشن دیکھیں. صدر کی تقریبِ حلف برداری کے دن امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 اور زیادہ سے زیادہ منفی پانچ سینٹی گریڈ متوقع ہے اس کے علاوہ پیر کو تیز ہوائیں چلنے سے سردی مزید شدید ہوسکتی ہے. ماہرین موسمیات کے مطابق کم ترین درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری گزشتہ 40 برس میں سرد ترین دن ہونے والی تقریب ہوسکتی ہے ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں لوگوں کو تکلیف میں یا کسی بھی طرح زخمی ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا. اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کے لیے 1985 میں ہونے والی حلف بردرای آخری موقع تھا جب تقریب ان ڈور ہوئی تھی تقریب میں شرکت کے لیے ٹکٹ رکھنے والے دو لاکھ 20 ہزار مہمانوں کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے یو ایس کیپٹل پولیس کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کیپٹل کے ویسٹ فرنٹ کا علاقہ پیر کو بند ہوگا تقریب میں شرکت کے لیے اسی حصے کے ٹکٹ جاری کیے گئے تھے. ایوان نمائندگان کے ارکان کے نام ایوان کے سارجنٹ ایٹ آرمز نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ اپنے انتخابی حلقوں میں جن افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں انہیں آگاہ کر دیجیے کہ اب یہ ٹکٹ یادگاری ہوں گے کیوں کہ اکثریت ٹرمپ کو حلف اٹھاتے ہوئے دیکھنے کے لیے وہاں موجود نہیں ہوپائے گی انوگرل کمیٹی کو نیشنل پارک سروس کے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق کھلی فضا میں ہونے والی تقریب کی صورت میں جو اڑھائی لاکھ افراد بغیر کسی ٹکٹ کے نیشنل مال پر جمع ہونے تھے ان کی آمد متوقع ہے ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ سکتے ہیں یہ دار الحکومت میں قائم 20 ہزار افراد کی گنجائش والا ایک کنسرٹ اور اسپورٹس ایونٹس کے لیے بنایا گیا وینیو ہے .
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حلف برداری کی تقریب کے مطابق ٹرمپ کی کے لیے
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر واشنگٹن ڈی سی نے امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وفاقی حکومت نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے دارالحکومت کو براہِ راست کنٹرول میں لے لے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹس میئر موریئل بوسر پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ وفاقی اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات فراہم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بڑھ جائیں گے۔
میئر موریئل بوسر کا مؤقف ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا کو امیگریشن حکام کو نہیں دے گی۔ تاہم ٹرمپ نے عوام اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑنے پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں میں نیشنل گارڈز عام طور پر گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں، لیکن واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ براہِ راست امریکی صدر کے ماتحت ہے۔