کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیا ہے، کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا بتانا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال ہوئی، بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ بند ہوگئی تھی، بریک ڈاؤن کے باعث لائن نمبر ایک اور لائن نمبر 5 متاثر ہوئیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی یومیہ پانی کی کمی ہوگی، شہر کو 550 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو پانی کے سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو پانی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور فوری نمٹنے کے اقدامات بھی کیے جائیں۔

چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لائن نمبر 5 کا مرمتی کام24 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ لائن نمبر ایک کا مرمتی کام4 روز میں مکمل کر لیا جائے گا، شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے جزوی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا، کے الیکٹرک کا عملہ واٹر کارپوریشن کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی فراہمی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک لائن نمبر بریک ڈاؤن پر بجلی کو پانی شہر کو

پڑھیں:

پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ناکام، کواڈکاپٹر دہشتگردوں کے اپنے ہی ساتھیوں پرگرگیا

ویب ڈیسک : بنوں کے علاقہ میریان میں دہشت گردوں کے خلاف  پولیس  آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ڈرون  اپنے  ہی ساتھیوں  پر گرگیا  جس کے باعث  متعدد  دہشت گردوں کے ہلاک و  زخمی ہونےکی  اطلاع  ہے۔

آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گرد موجود ہیں، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران بکتربندگاڑیاں، ڈرون اور تھرمل ویپن و دیگر ہتھیار آپریشن میں استعمال کر رہے ہیں۔

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے

آرپی او کے مطابق آپریشن میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جار ہا ہے، پولیس اسٹیشن میریان پر دہشت گردوں کا کواڈکاپٹر حملہ ناکام بنا دیا گیا اور دہشت گردوں کا ڈرون اپنے ہی دہشت گردوں پر گرا، ڈرون گرنے سے متعدد دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

آر پی او بنوں کا مزیدکہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز  سے رابطے میں ہیں، ضرورت پڑنے  پر مزید آپریشن کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ اسمبلی: بجلی کی چوری کے 50 ارب کراچی کے عوام سے وصول کرنے کیخلاف قرارداد منظور
  •   نئی پائپ لائن کے ذریعے فلسطینیوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی شروع کردی
  • ہم پانی، بجلی نہیں، صرف امن لینے کے لیے گھروں سے نکلے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن 
  • کیا واقعی کوئی ٹوٹے دل سے مر سکتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف
  • پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ناکام، کواڈکاپٹر دہشتگردوں کے اپنے ہی ساتھیوں پرگرگیا
  • بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے ناسا مشن تیار
  • آئی فون کی فولڈ ایبل ڈیوائس سے متعلق اہم معلومات لیک!
  • کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس: کے الیکٹرک تیکنیکی سروے کروانے کے لئے تیار
  • پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • کسی بھی تیکنیکی سروے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، کے الیکٹرک