اسرائیل کو اپنی تاریخ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسرائیلی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسرائیل کے سب سے بڑے اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنی تاریخ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
’ٹائمز آف اسرائیل‘ سے وابستہ ڈیوڈ ریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ 16 برس سے اسرائیل اپنے دفاع کے لیے یکے بعد دیگرے جنگیں لڑنے پر مجبور ہے۔ اس نے 1948، 1967 اور 1973 کی جنگیں جیتی تھیں۔ پھر اس نے 2006 میں حزب اللہ سے مقابلہ بھی کرلیا تھا۔ تاہم اب معاملہ مختلف ہوچکا ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں حماس کے ساتھ جو امن معاہدہ کیا وہ واضح طور پر حماس کی جیت ہے اور اسرائیل کی شکست ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ غزہ میں لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اور وہ خوشیاں کیوں منا رہے ہیں؟
غزہ والوں کی خوشیاں منانے کا سبب یہ ہے کہ مزاحمت کاروں نے اسرائیل کو ہرا دیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، حالیہ جنگ سے حماس نے درج ذیل کامیابیاں حاصل کی ہیں یہی وجہ ہے کہ کہا جاسکتا، یہ جنگ حماس نے جیت لی ہے۔
اول: دنیا بھر کے ممالک کی رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو چکی ہے۔
دوم: حماس نے مذاکرات کی مدد سے وہ سینکڑوں قیدی چھڑوا لیے گئے ہیں جنہیں اسرائیلی حکام کی طرف سے عمرقید یا سزائے موت سنائی جا چکی تھی۔ حماس نے اسرائیل کو کم تعداد میں اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو رہا کرنے پر مجبور کردیا۔ اسرائیل نے اپنے قیدیوں کی رہائی کی بھاری قیمت ادا کی اور ادا کر رہا ہے۔
حماس معاہدے کے پہلے مرحلے میں تین اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل کے حوالے کرے گی، چند دن بعد مزید چار کو۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر تینتیس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تین مراحل ہیں۔ بظاہر، پہلے مرحلے کی شرائط پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔ حماس ان مراحل کے دوران بعض نکات پر بات چیت سے انکار کر سکتی ہے تاکہ اسے اسرائیل کو مزید کچھ نہ دینا پڑے۔ اس طرح وہ مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گی۔ حماس اب بھی اپنے سرنگوں کے نظام کو دوبارہ بنانے کے قابل ہو گی جس میں سے تقریباً 40 فیصد ابھی باقی ہیں۔
سوم: حماس کے جو لیڈر قتل(شہید) ہوئے ہیں ان کی جگہ جلد نئے رہنما سنبھال لیں گے۔
چہارم: اگرچہ حماس کے بہت سے ارکان مارے گئے ہیں لیکن میڈیا کے بقول حماس نے دوبارہ بارہ ہزار کے قریب نئی بھرتیاں کر لی ہیں۔
پنجم: غزہ تباہ ہو گیا ہے مگر جنگ بندی کے بعد دنیا بھر کے ممالک مالی امداد دیں گے جس سے نہ صرف غزہ دوبارہ تعمیر ہوگا بلکہ حماس بھی خود کو مضبوط کرے گی۔ کیونکہ یہ ساری رقم حماس کے خزانے میں ہی جائے گی۔
ششم: غزہ اب بھی حماس کے پاس رہے گا جو کہ اسرائیل کے اس موقف کی شکست ہے جس کے مطابق فوجی کارروائی کا مقصد حماس کو غزہ سے نکال باہر کرنا تھا۔ غزہ میں اقوام متحدہ کا ادارہ ’ یو این ریلیف اینڈ ورک ایجنسی فار فلسطین‘ بھی کام کرتی رہے گی۔ اس جنگ نے اسرائیل اور اقوام متحدہ کے درمیان سنگین تنازعہ کھڑا کردیا۔
یہ بھی پڑھیےحماس کی جانب سے اسرائیلی خواتین کو رہائی کے موقع پر دیے گئے گفٹ بیگز میں کیا کچھ شامل تھا؟
ہفتم: غزہ میں آپریشن کے دوران نہ صرف اسرائیل کے سینکڑوں فوجی مارے گئے بلکہ اسرائیل کا بیرونی قرضہ بھی کئی گنا بڑھ گیا اور معیشت بھی تباہ ہوئی۔ اس جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت میں بیس فیصد تک کی گراوٹ ہوچکی ہے۔
حماس پورے فخر کے ساتھ دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے اسرائیل کو 7 اکتوبر 2023 کے قتل عام کے خوفناک نتائج دکھائے۔ ٹائمز آف اسرائیل سے وابستہ ڈیوڈ ریس کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ اسرائیل 6 اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اب کمزور ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل کو اس جنگ کے سبب کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہوئی ہو اور کوئی معاہدہ طے پایا ہو۔ حماس نے ہر بار اپنا وعدہ توڑ کر ایک اور جنگ شروع کی ہے۔ 2021 میں بھی یہ ہوچکا ہے۔ تب سے اب تک اس نے قطر سے امن معاہدےکے بدلے میں لاکھوں ڈالر کی امداد حاصل کی۔ پھر اگلے دو برسوں کے دوران میں، حماس نے 7 اکتوبر کے قتل عام کی تیاری کے طور پر سرنگوں کا ایک پیچیدہ نظام بنایا اور ہزاروں میزائل تیار کیے۔ نئے معاہدے کے بعد حماس پھر وعدہ توڑے گی اور غزہ سے دوبارہ اسرائیل پر حملہ آور ہوگی۔
یہ بھی پڑھیےجنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3 یرغمالی، اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے
یہ ایک ستم ظریفی ہے کہ نیتن یاہو نے اپنا آپ نسل پرست، انتہائی مذہبی، انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کو فروخت کر دیا، ان نسل پرست اور شدت پسند جماعتوں کی قیادت سموٹریچ اور بین گویر جیسے لوگ کر رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ اسرائیل کے وزیر اعظم بن سکیں۔ یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے، نیتن یاہو نے سموٹریچ اور بین گویر کو اہم وزارتیں اور مغربی کنارے پر زبردست کنٹرول دیا۔ وہ وزیر اعظم اس لیے بننا چاہتے تھے کہ ان کے دور میں حماس کے ساتھ جنگ ہو اور وہ یہ جنگ جیت کر ایک بار پھر وزیراعظم بنیں۔ بدقسمتی سے وہ اسرائیل کے پہلے وزیر اعظم بن چکے ہیں جنھیں حماس کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی، اب وہ غیر مقبول ہو رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بنیامین نیتن یاہو ٹائمز آف اسرائیل حماس غزہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل بنیامین نیتن یاہو ٹائمز آف اسرائیل ٹائمز آف اسرائیل اسرائیل کو کہ اسرائیل اسرائیل کے نے اسرائیل کے مطابق حماس کے رہے ہیں کو رہا
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے
غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
امریکا اور اسرائیل نے مصر اور قطر کی ثالثی میں دوحہ میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنے وفود واپس بُلالیے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے مصر اور قطر نے بہت کوشش کی لیکن حماس کی نیک نیتی اور غزہ جنگ بندی کی خواہش نظر نہیں آئی۔
امریکی ایلچی کا کہنا تھا کہ اب ہم یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے متبادل طریقوں پر غور کریں گے۔
اسرائیل وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق گزشتہ روز حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر اپنا جواب جمع کرانے کے بعد اپنے وفد کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔
یاد رہے حماس نے گذشتہ روز مجوزہ جنگ بندی معاہدہ منظور کرکے اپنا جواب ثالثِوں کو جمع کروایا تھا۔
حماس نے اپنے جواب میں امداد کی رسائی، اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ کے مستقل خاتمے کی ضمانتوں سے متعلق شقوں میں ترامیم کی تجاویز دی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے پانچ اگست کو اسلام آباد نہیں جارہے ہر جگہ پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر غزہ: سنگین غذائی قلت کے بعد برستے بارود نے ماحولیاتی بحران پیدا کردیا، مٹی اور پانی زہریلے ہوگئے ٹرمپ کا گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کا انتباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم