پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے جواب میں حکومت نے ابھی اپنا مؤقف تیار نہیں کیا، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے جواب میں اپنا مؤقف تیار کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ، راناثنااللہ
عرفان صدیقی نے کہاکہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ حتمی جواب تیار کرنے میں ابھی ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے جواب میں اپنا مؤقف تیار کرلیا ہے، اور 9 مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے تین ادوار ہوچکے ہیں، جس میں پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں 7 دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم مذاکرات میں تاخیر نہیں چاہتے، اگر 7 روز میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پھر مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن چارٹر آف ڈیمان حکومت پی ٹی آئی مذاکرات عمران خان رہائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی جوڈیشل کمیشن چارٹر ا ف ڈیمان حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات عمران خان رہائی وی نیوز جوڈیشل کمیشن پی ٹی ا ئی کے
پڑھیں:
قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،دوحہ میں ہونے والے کانفرنس غیرمعمولی تھی مجھے اس کانفرنس سے مایو سی نہیں ہوئی،مسلم ممالک کونیٹوکی طرز پر اتحاد بناناچاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ شام میں امریکہ کی مرضی سے حکومت آئی،اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آرہا، غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ یہ سب کچھ امریکہ کی مرضی سے ہوا،حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطرمیں بیٹھی تھی۔انہوں نے کہاکہ جو ری ایکشن غزہ کے حوالے سے مغرب سے آرہاہے کہ وہ زیادہ تباہ کن ہے۔مسلم ممالک کوسمجھناچاہئے ،اپنے دوست نمادشمن میں تفریق کرلیں یہ توقع کرناکہ مسلم دنیافوری ری ایکٹ کرے گی یہ قبل ازوقت ہے۔۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم نے ثابت کردیاکہ بے تیغ بھی لڑتاہے سپاہی۔انہوںنے کہاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھے انہیں سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹرلائے تھے۔
Post Views: 2