190ملین پاؤنڈ کیس چیلنج کرنے کا معاملہ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر جیل کمرہ عدالت میں دستخط کئے گئے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14سال قید اور 10روپے جرمانے جبکہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
پی ٹی آئی مطالبات پر موقف تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، عرفان صدیقی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے کل پٹیشن دائر کی جائے گی جس کی نمائندگی شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد، میاں شبیر اسمٰعیل کریں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور اے-140 سے متصادم ہیں۔ یہ پٹیشن صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔