حکومت کا 8فروری کو تعمیر اور ترقی کادن منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 8فروری کو تعمیر اور ترقی کا دن منانے کا اعلان کردیا
وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو یوم تعمیر اور ترقی بھرپور طریقے سے منائیں گے،ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو ہرایا،پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہماری خوش قسمتی ہے،دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے ملک میں رونقیں لوٹ آئیں گی،چاہتے ہیں ا سپورٹس کے ذریعےدنیا میں پاکستان کااچھا تاثر جائے،ملک کی معیشت بحال ہوچکی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ابرار احمد وکٹ لینے کے بعد جشن منانے والا اسٹائل کیوں چھوڑ رہے ہیں؟
پاکستان کے مسٹری بولر ابرار احمد وکٹ لینے کے بعد جشن منانے والا اسٹائل کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ وجہ بتا دی۔
ابرار احمد کا وکٹ لینے کے بعد سر ہلانے والا اسٹائل خاصا مشہور ہوا ہے، کچھ لوگوں نے اس اسٹائل پر تنقید بھی کی۔
لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں سلیبریشن اسٹائل شروع کیا، جنوبی افریقا میں بھی سر ہلاتا تھا لیکن کوئی مسئلہ نہیں ہوا، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں کچھ زیادہ مسئلہ ہو گیا میرا ارادہ تھا کہ میں اپنے اسٹائل کو جاری رکھوں گا لیکن شائد کچھ لوگوں کو اچھا نہیں لگ رہا تھا۔
ابرار احمد نے کہا کہ میں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا، اس لیے میں نے کہا کہ یہ اسٹائل چھوڑ دیتا ہوں، مجھے نئے بال کے ساتھ ڈیتھ اور مڈل اوورز میں بھی بولنگ کرنا ہوتی ہے، اس لیے میں نے مہارت کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جس کا فائدہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت اچھی ہے، ایک جیت سے مومنٹم بن جائے گا، ویوین رچرڈز لیجنڈ ہیں ان کے الفاظ ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں، وہ ہمیں متحرک رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مارک چیپمین کو یہاں کنڈیشنز کا علم ہے، انہوں نے بہت رنز کیے ہیں، اُمید ہے وہ اسی طرح رنز کریں گے جیسے کہ وہ کرتے آ رہے ہیں۔
ابرار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجھے تینوں فارمیٹ کا بہترین بولر بننا ہے، اس کے لیے فٹنس کو مزید بہتر بناؤں گا جبکہ مجھے اندازہ ہے کہ بیٹنگ میں اچھا کرنا بہت ضروری ہے، اگلے 6 ماہ میں بیٹنگ پر کام کروں گا۔
Post Views: 2