خود مختار ملک ہیں ، ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست میں کوئی زلزلہ نہیں آئے گا، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے ملکی کی سیاست میں کوئی زلزلہ نہیں آئے گا، پاکستان ایک آزاد و خود مختار ملک ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے، ہم نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست کے اندر کوئی زلزلہ آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی قیادتیں بدلتی رہتی ہیں، صدور آتے رہتے ہیں، ممالک کے تعلق ممالک سے ہوتے ہیں افراد سے نہیں ہوتے، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی میڈیا پر خبر چلتے ہوئے دیکھی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے، ہم نے پی ٹی آئی کا مسودہ 7 جماعتوں کے ساتھ اسی دن شیئر کر دیا تھا۔ ہمارے اتحادی ابھی اپنی لیڈرشپ کے پاس گئے ہیں اور آپس میں مشاورت کر رہے ہیں، مشاورت کے بعد ہماری ذیلی کمیٹی بنی ہے جس کی آپس میں ایک میٹنگ ہوگی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی یہ بات ابتدائی مراحل پر ہے، 7 جماعتیں اپنا اپنا موقف لے کر دو تین دن میں جمع ہوں گی۔
علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کےلیےزمین کس بنیاد پردی گئی؟ شبلی فرازاس معاملےکوسیاست کی آنکھ سےنہ دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کا کام وہ لوگ کرتےہیں جوحکومتوں میں نہیں ہوتے، کل جوفیصلہ آیا ہے اس کوغورسے پڑھیں، ہماری کسی ادارے سےکوئی دشمنی نہیں، سیاست کوسیاست ہی رہنےدیں۔ عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کیس کسی اوروزیراعظم کےدورمیں نہیں آیا،یہ واحد ٹرسٹ ہےجورجسٹرنہیں ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے کہا کہ کی سیاست
پڑھیں:
عافیہ صدیقی اور عمران خان کی جیل پر امریکہ میں اسحاق ڈار کی گفتگو
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی جیل میں موجودعافیہ صدیقی اور اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا نام لیے بغیر ان سے متعلق گفتگو کی ہے ۔
امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹنک کونسل کو انٹریو میں اسحاق ڈار نے کہاکہ ""میرا خیال ہے کہ ہمیں کسی بھی چیز کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیئے، مثال کے طورپر جب میں کہتا ہوں کہ عافیہ صدیقی کئی دہائیوں سے یہاں ہیں اور خدا بہتر جانتا ہے کہ وہ کب تک یہاں (قید میں) رہیں گی،میں سوچتا ہوں کہ یہ غیر منصفانہ بات ہوگی ،اگر یہ قانونی کارروائی کے نتیجے میں ایکشن ہوا ہے تو میرا خیال ہے یہی فارمولہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔
کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں، اگر آپ ایک مقبول سیاسی رہنما ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ کو لائسنس مل گیا ہے کہ آپ ہتھیار اٹھائیں اور عوام کو اشتعال دلا کر ایک ملک کی فوجی تنصیبات پر حملہ کردیں،یہ غداری ہے،میں جج نہیں ہوں کہ کوئی فیصلہ کر سکوں"۔
چھوٹی نہر میں پڑنے والا شگاف ستھراپنجاب کے ورکرز کی مدد سے بھر دیاگیا، ویڈیو وائرل
View this post on InstagramA post shared by Suno Dekho Pakistan (@sunodekhopakistan)
مزید :