ایران میں زیر آب میزائل کمپلیکس کی تقریب رونمائی کی وڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے زیر آب میزائل شہروں (میزائل کمپلیکس) میں سے ایک کی وڈیو جاری کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں زیر آب میزائل کمپلیکس کی تقریب رونمائی، سپاہ کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور نیوی کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔ جنرل سلامی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے بحریہ کے معزز کمانڈر کے ساتھ جس کمپلیکس کا دورہ کیا، وہ ان میزائل شہروں میں سے
ایک ہے جس میں بحریہ کا میزائل سسٹم اور بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز موجود ہیں۔ جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ نیوی کے جدید آلات اور سسٹم کی تعداد میں مستقبل میں بھی اضافہ جاری رہے گا۔ایران کے قومی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی فوٹیج میں میں دکھا یا گیا ہے کہ زیر زمین کمپلیکس میں تیز رفتار کشتیاں اور بحری بارودی سرنگیں موجود ہیں، اس کے علاوہ محفوظ جنگی کشتیاں بھی کروز میزائلوں سے لیس ہیں۔ اس زیر آب نیوی بیس میں امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے والے ہائی ٹیک جنگی جہازوں کو بھی خصوصی طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ؛ خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کردیا۔
آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کی، جس میں واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم پانچ ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس حوالے سے کوئی اصول طے کر لے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ڈیم کی انتظامیہ کہہ سکتی ہے کہ یہاں موٹر بوٹس چلانا منع ہے۔
وکیل نے بتایا کہ یہ لوگ بوٹنگ پر پیسے کما رہے ہیں، 6 ریزروٹس بھی بنا لیے ہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کی اجازت کے بغیر وہ کیسے کشتیاں چلا سکتے ہیں؟۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بوٹنگ رکوانے کے لیے آپ کا کیا کردار ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم نے مجسٹریٹ کے سامنے بھی درخواست دائر کی تھی۔ خانپور تحصیل بننے کے بعد حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کشتیوں سے آلودگی پھیل رہی ہے،تو اس کا متبادل کوئی راستہ ہے تو بتائیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی متبادل راستہ ہے کہ الیکٹرک کشتیاں بھی ہیں، جس سے آلودگی نہیں پھیلے گی۔
بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔