جناح اسپتال کے 3گارڈز کی ایمانداری‘خاتون کی قیمتی اشیا‘رقم لوٹادی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے ہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ صدر کے علاقے جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا تھا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، عباسی اسپتال میں بیل گھس آیا، بھگدڑ مچ گئی
عباسی شہید اسپتال کے قریب محلے سے بیل بھاگ کر اسپتال میں گھس آیا، جس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔
لوگ اسپتال میں آئے بیل کو پکڑ نہ سکے، بھاگ دوڑ میں بیل اسپتال سے سڑک پر آگیا۔
بیل کے اسپتال میں گھسنے کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔