گلگت اور بلتستان کے کمشنرز تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون کو کمشنر گلگت ڈویژن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان کو کمشنر بلتستان ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بیوروکریسی میں 3 آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں، کمال خان کو کمشنر بلتستان ریجن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر وقار تاج کو محکمہ سوشل ویلفیئر کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون کو کمشنر گلگت ڈویژن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان کو کمشنر بلتستان ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم چھ ماہ کی ٹریننگ پر گئے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمشنر بلتستان کو کمشنر
پڑھیں:
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل
اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے ہائیکورٹ نے ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو کمیٹی کی سربراہی سےہٹا دیاگیا ہے، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو عہدے سے ہٹانے کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کمیٹی کے سربراہ کے طور ججز کے خلاف شکایت پر کارروائی کے لیے کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر کو شامل کیا گیا اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔
جسٹس رفعت امتیاز نے competent اتھارٹی کے طور نوٹی فکیشن جاری کیا مگر اب انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی
ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی
واضح رہے کہ آج ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف کارروائی کے لیے شکایتی درخواست ہراسمنٹ کمیٹی میں جمع کرائی ہے اور اب اچانک ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔