Jang News:
2025-11-03@05:11:04 GMT

عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیف

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکاؤنٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوؤں کی کرائم پارٹنر ہے، سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ بنائیں۔

القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیف

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت تھر میں بھوک اور افلاس کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کی گلیوں میں ڈکیتی اور رہزنی عروج پر ہے، سندھ حکومت قابو پائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے کہا

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ جیل فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔

حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
  • وزیراعظم کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان
  • وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومت