پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن، تمام اشاریے خوش آئند ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ تمام اشاریے خوش آئند ہیں، درست راستے پر قائم رہیں گے تو معیشت مضبوط ہوگی۔ فتنہ الخوارج کے حوالے جو کاوشیں جاری ہیں وہ قابل ستائش ہیں، پاکستان کے عوام شہدا کے شکر گزار ہیں ان کا قرض نہیں اتارا جاسکتا، شہدا کی قربانیوں کی جتنی تعظیم کی جائے کم ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی غزہ میں شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ وہاں شہر کے شہر تباہ ہوئے، پاکستان نے ہمیشہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے آواز اٹھائی۔ ریلیف کے لیے امدادی سامان بھی بھیجا ہے، ہم اپنا فرض ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، یہ منصوبہ چین کے 2 سو 30 ملین ڈالر کی گرانٹ سے مکمل ہوا۔ پاکستان کے بڑے ایئر پورٹس میں گوادر ایئر پورٹ کا شمار ہوگا۔ چین نے اپنے وسائل سے تحفتاً یہ ایئر پورٹ تعمیر کیا۔ گوادر ایئر پورٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔
امریکا اور چین میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر معاملات مذاکرات سےحل کرنے پر اتفاق ہوگیا
مزید :