پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس، بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی ہے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے.
(جاری ہے)
اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹ کا آڈٹ ہونا چاہیے کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکا ﺅنٹس فریز کئے جائیں پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی الیکشن کمیشن نے مہلت دیتے ہوئے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی.
دریں اثنائالیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے آئین وقانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے مگرابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالات کا جواب دے دیا تھا. انہوں نے کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے پارٹی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے دستاویزات لے گئی تھی ہمیں امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھ بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ہے پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں. چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے سپیکر کو خط لکھا ہے جبکہ شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ممبران صاحبان اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے وہی طریقہ کار ہے جو آئین میں درج ہے، پارلیمنٹری کمیٹی بننے پر ہی یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن کے بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے نے کہا کہ
پڑھیں:
مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹیرین نااہلی کی رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کیلئے خوش آئند نہیں ہوگا۔
عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
واضح رہے کہ چند دن قبل پی ٹی آئی حمایت یافتہ جمشید دستی جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔
مزید :