گورنر سندھ کا زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کےلیے گورنر ہاؤس میں سردیوں میں ہیٹر کی سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کے والدین کے لیے گورنر ہاؤس میں انتظات کا جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کے دوران کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کو سرد موسم میں باہر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے بچوں کے والدین کے لیے خصوصی انتظار گاہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لیے بنائی گئی انتظار گاہ میں ہیٹر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین زیادہ عزت کے مستحق ہیں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوہے اپنے بچوں کو گورنر ہاؤس میں پڑھنے کے لیے بھیجا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے والدین کے لیے گورنر ہاؤس میں
پڑھیں:
کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ گورنر ہائوس سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان اختیارات اور رسائی کے تنازع نے بالآخر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
موجودہ گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ چیلنج کر دیا ہے جس میں عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہائوس کی مکمل رسائی دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے مطابق، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ اس مقدمے کی پیر 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے حالیہ فیصلے میں قرار دیا تھا کہ قائم مقام گورنر کو آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے گورنر ہاو ¿س کے تمام حصوں تک بلا تعطل رسائی ہونی چاہیے۔
تاہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیارات اور انتظامی دائرہ کار سے تجاوز کے مترادف ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
سیاسی و قانونی حلقوں کی نظر اب سپریم کورٹ کی سماعت پر مرکوز ہے، جو اس اختیاراتی تنازع کے مستقبل کا تعین کرے گی۔