سندھ ہائیکورٹ: گھر پر مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے خاتون کی گھر پر مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر پولیس سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو خاتون کی گھر پر مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سی بی سی کے وکیل جہانگیر آغا نے تحریری جواب جمع کرادیا۔
وکیل نے مؤقف دیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے مزکورہ گھر کا کئی بار دورہ کیا ہے۔ گھر میں مرغیاں پالنے یا چڑیا گھر بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پڑوسیوں نے مذکورہ گھر میں 3 بلیوں کی نشاندہی کی ہے، سی بی سی کے پاس بلیاں پکڑنے کا اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے بلیوں کے خلاف کارروائی کی پولیس سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے گھروں میں مرغی پرندے پالنے کے بارےمیں قوائد و ضوابط بنانے کی ہدایت کی تھی۔
دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کلفٹن کے علاقے میں شہریوں کی بنیادی حق تلفی کی جا رہی ہے۔
رہائشیوں نے گھروں میں مرغے پالے ہوئے ہیں، وہ بھی بغیر لائسنس کے۔ گھروں میں مرغیاں پالنے سے شور ہوتا ہے جس سے پڑوسیوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ سی بی سی کو علاقے میں مرغیاں پالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کمشنر کوگداگروں کیخلا ف کارروائی کی رپورٹ پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم جاری ہے منگل کو ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیشِ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع شرقی میں دو روز میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں کارروائی کرکے مختلف چوراہوں اور بازاروں سے 34 گداگر وں کو گرفتار کیاگیا گداگروں کو ایدھی ہوم کے حوالے کیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نے کارروائی کرکے پل کے نیچے گداگروں کے ٹینٹ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اسسٹنٹ فیروز آباد بلال علوی نے عالمگیر روڈ پر کارروائی میں 4 گداگروں کو گرفتار کیا ہے اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کے مطابق فیروز آباد سب ڈویڑن میں 12 گداگر وں اور منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرکے ایدھی ہوم کے حوالے کیاگیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری نے 13 گداگروں کو گرفتار کر کے ایدھی کے حوالے کیا ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ مہم جاری رکھیں انھوں نے مہم کو مربوط اور موثر بنانے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں چوراہوں مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں اور گداگر وں کی بحالی کیلئے اقدامات کریں تاکہ وہ معاشرہ میں فعال کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا ہے کہ انھیں ایدھی ہوم یا کسی بھی بحالی مرکز پر منتقل کیا جائے جہاں ان کیلئے کھانے پینے رہنے اور کوء ہنر سیکھنے کی سہولت ملے۔