یاسین ملک کے مقدمات نئی دہلی منتقل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
نئی دہلی : نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں 6 سال سے غیر قانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور ان کے متعدد ساتھیوں کے خلاف35سال پرانے جھوٹے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست مسترد کردی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ سال یاسین ملک کو جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کرنے کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست اور بعد ازاں گزشتہ ماہ عدالتی سماعتوں کے دوران مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ میں19 جنوری کو سماعت ہوئی۔ بحث کے دوران وکیل صفائی سینئر ایڈووکیٹ محمد اسلم گونی کے دلائل پر سپریم کورٹ کے2 رکنی بینچ نے مقدمہ جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست کو مسترد کردیا۔عدالت نے انتظامیہ کو یاسین ملک کو جموں کی ٹاڈاعدالت اور دہلی ہائی کورٹ کے علاوہ تہاڑ جیل کے حکام کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے پیش کرنے کے لیے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی سپریم کورٹ یاسین ملک کو جموں
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں دھماکا
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اسٹاف کینٹین میں ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرد دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے فوری علاج کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے جب کہ سیکورٹی اور امدادی اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ابتدائی طور پر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، جس کے فوراً بعد وکلا اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔