بانی پی ٹی آئی دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انھیں ڈیل آفر نہیں ہو رہی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سینئیر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، بانی کو ڈیل آفر نہیں ہو رہی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہوگی تو وہ ایک منٹ میں ہوجائے گی۔
سینیٹر نے کہا کہ ان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو میرے لیے حیران کن نہیں ہوگا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا، پی ٹی آئی ٹوٹ کر ختم ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-6
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چودھری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔ خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔