کراچی (جسارت نیوز) ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک علامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی نے کہاہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور اس سے جڑی مافیا کے مکمل خاتمے تک بھرپورانہدامی مہم کاسلسلہ جاری رہے گا۔ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کی زیروٹالرنس پالیسی اور اس سلسلے میں ان کی جانب سے مسلسل نگرانی اوربھرپور مدد سے سال 2024ء میں ایس بی سی اے نے ریکارڈیڈ تعداد میں ایکشن لئے اور بعض منہدم کردہ تعمیرات کی دوبارہ تعمیر پر دوبارہ انہدامی کارروائی بھی کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیوں کانوٹس ہے،شفاف انہدامی عمل ودیگر کارروائی کاعمل ہرصورت جاری رکھاجائے گا،ٹھیکیدارمافیا کی حوصلہ شکنی تک بار بار انہدامی کارروائی کرتے رہیں گے، اس سلسلے میں حکام بالا کی جانب سے ملوث افراد کو سزائیں دلوانے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجاویز بھی زیرغور ہیں جبکہ اس زمرے میں اتھارٹی کے افسران و ملازمین کی لاپرواہی اور سرپرستی کاعمل ناقابل برداشت ہے،کئی افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئیں۔انہوں نے عوام الناس کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیاہے کہ جس غیرقانونی تعمیرات میں آپ آج سرمایہ کاری کررہے ہیں جلدیا بہ دیرایس بی سی اے کا اس تک پہنچنا اب یقینی ہے، اس لئے غیرقانونی فلیٹ /پورشن/یونٹ میں سرمایہ کاری کی غلطی کرکے اپنے قیمتی سرمائے کو برباد نہ کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیدی ہے۔وہ ہفتہ کے روز داتا دربار پر غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ غسل سے پہلے داتا دربار کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ31 مئی 1999 ء کو اس منصوبے کا پہلا افتتاح محمد نوازشریف نے کیا تھا،اب یہ منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف ملکی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں جس سے ہمیں بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے فضائی جنگ کا آغاز کیا، لیکن پاکستان نے چھ طیارے مار گرائے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے 36 گھنٹوں میں80 ڈرون بھیجے جن کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو عالمی سطح پر عزت، احترام اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دو سال کے لیے رکن منتخب کیا گیا جو ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ایران سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایران کا سفارتی سطح پر ساتھ دیا،جس پر ایران نے پاکستان کو سچا دوست قرار دیا، ایرانی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا جنگی ایجنڈا نہیں، ہم امن و سلامتی اور خطے کے استحکام کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا اصل ایجنڈا اقتصادی بہتری ہے، جس پر دن رات کام ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی ہے ، ترقی کی راہ ہموار ہو چکی ، عوام کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی قسم کی وزارت یا خواہش کا اظہار نہیں کیا،وہ اتحادی جماعت ہے اور مشکل وقت میں ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا، دونوں جماعتوں کا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، افواہوں اور اسپانسرڈ خبروں سے گمراہ نہیں ہونا چاہیے، تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن چاہے خیبرپختونخوا میں ہو یا کسی بھی صوبے میں، اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، لیکن وقت پر فیصلے نہ لیئے جاتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، اب زر مبادلہ کے ذخائر14 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیز فائر قائم ہے، بھارت کے بیانات سے گھبرانے والے نہیں، پہلے بھی کامیاب ہوئے،آئندہ بھی کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عام ویزوں کے معاملے کو بہتر کیا جا رہا ہے ،اس حوالے سے مذاکرات سات آٹھ ماہ سے چل رہے ہیں اور درخواست ہے کہ بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی خصوصی رسائی دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرخان میں وائلڈ لائف کا ایکشن، غیرقانونی افریقی شیر برآمد
  • یو اے ای کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ، وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے،محسن نقوی 
  • سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی جانب سے نیا پروسیجر جاری
  • سندھ میں سرکاری اسپتالوں کی جانب سے کم معیاد ادویات کی خریداری جاری
  • ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • (سندھ بلڈنگ ) گلشن اقبال بلاک 5 میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات
  • داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
  • پنجاب میں بغیر لائسنس رکھے گئے شیروں اور دیگر جانوروں کو تحویل میں لینے کے لیے بڑی کارروائی کا آغاز
  • 9محرم الحرام:سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری
  • حیسکو: کروڑوں کی بے ضابطگیوں اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا انکشاف