Jasarat News:
2025-07-25@23:45:55 GMT

جے ایس ایم یو پاکستان کی ٹاپ 5 جامعات میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس کے تحت جے ایس ایم یو پاکستان کی ٹاپ 5 جامعات میں شامل ہو گئی۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی سال2023-2022 ء کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی (کیو اے اے) سے 84.

78 فیصد کا نمایاں اسکور حاصل کیے۔ یہ کامیابی جے ایس ایم یو کے تعلیمی معیار اور شاندار کارکردگی کی مسلسل وابستگی کا ثبوت ہے جو جامعہ کو ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والی جامعات میں شمارکرتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اس اہم کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’یہ کامیابی ہمارے ادارے کی تعلیمی معیار اور مسلسل ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ میں کیو ای سی ٹیم، فیکلٹی اور سینئر مینجمنٹ کی انتھک محنت پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈاکٹر عبد الواحد عثمانی نے کہا ’’ایچ ای سی کی جانب سے یہ اعتراف ہمارے ادارے کے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ کامیابی ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے کہ ہم تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کریں۔‘‘ یہ نمایاں کامیابی کیو ای سی ٹیم، فیکلٹی اور سینئر قیادت کی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جے ایس ایم یو کیو ای سی

پڑھیں:

پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے۔

منشیات کی روک تھام پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سے کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے، اس پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، منتخب پولیس افسران کو منشیات ڈیلرز اور سپلائرز کے خلاف ٹاسک دیے گئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں منشیات کے 137 میں سے 71 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل کو روکنے کے لیے مؤثر انٹیلی جنس اور صوبے کے بارڈر پر میکنزم بہتر کرنا ہوگا، سندھ میں منشیات کی روک تھام کے لیے سخت قانون بنایا گیا ہے۔ پولیس، محکمہ ایکسائز اور اے این ایف کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

کراچی میں بھی منشیات کا دھندا زوروں پر، منشیات کہاں اور کن راستوں سے کراچی پہنچتی ہے؟

دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح پاکستان کے معاشی حب، کراچی میں بھی منشیات کا دھندا زوروں پرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفورسمنٹ کے ساتھ ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن پرکام کرنے کے بہتر اثرات سامنے آئیں گے، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام پر سخت کارروائی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا کردار انتہائی اہم ہے، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ بچوں کے رویے کو بہتر طور پر جان سکتے ہیں، والدین بچوں کے غیرمعمولی رویے اور معلومات کو پولیس سے ضرور شیئر کریں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ طلبہ تک منشیات پہنچنے پر تعلیمی اداروں کو بھی معاملے کو رپورٹ کرنا چاہیے تاکہ تدارک کیا جا سکے، منشیات کے تدارک کے لیے والدین، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور میڈیا کا کردار بھی اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل
  • وزیراعظم سے ملاقات، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) میں شامل
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
  • عالمی چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم وطن پہنچ گئی
  • پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے: آئی جی سندھ
  • پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر 
  • ملک ترقی نہیں کررہا، سیاسی ڈائیلاگ میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں: شاہد خاقان
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے