جاپان میں انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے کیسوں سے اسپتالوں پر دباؤ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک ) جاپان میں انفلوئنزا کے پھیلاؤکے باعث ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے طبی ادارے مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اکثر اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنے کی گنجائش ختم ہونے کے قریب ہے۔ٹوکیو کے قریب واقع یوکوہاما شہر کے ایک اسپتال کے مطابق دسمبر کے وسط سے تیز بخار اور دیگر علامات کی شکایت کے ساتھ ایمبولینس کے ذریعے لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال کا عملہ معمول کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ ہنگامی مریضوں کا علاج معالجہ کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
پشاور:حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔
اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔