190 ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو عالمی میڈیا نے کرپشن کی سرخیوں میں نمایاں جگہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں بیوی نے رشوت میں دو سو کنال زمین حاصل کی۔ اس کرپشن کے تحت ٹرسٹ بنایا گیا اور قیمتی انگوٹھیاں لی گئیں، جس کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ بند لفافے میں کابینہ اجلاس میں لایا گیا اور سپریم کورٹ نے بھی یہ واضح کیا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوام کے اربوں روپے لوٹے گئے۔
عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے خلاف بدعنوانی اور زمینوں پر قبضے کے بہت سے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ نیب نے واضح کیا ہے کہ دبئی کے منصوبے میں لگایا جانے والا پیسہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس کو ایک اوپن اینڈ شٹ کیس قرار دیا اور کہا کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور وہ عدالتی مفرور ہیں۔ نیب نے انہیں واپس لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید انکشاف کیا کہ برطانوی حکومت نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے ویزے منسوخ کر دیے تھے اور جو پیسہ ضبط کیا گیا وہ حکومت پاکستان کی ملکیت تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب اس معاملے کو سیرت کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مذہب کو سیاست سے باہر رکھا جائے اور کرپشن اور رشوت کا جواب دیا جائے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ مذہب کے پیچھے چھپ کر گھناﺅنے جرائم کو چھپانے کی کوشش نہ کی جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے ملک ریاض
پڑھیں:
وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور ان اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادیِ صحافت کے فروغ، صحافیوں کے تحفظ، اور ان کے خلاف جرائم کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
شہباز شریف نے عالمی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آزاد صحافت ہی ایک شفاف، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔