اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) ایک امریکی عہدے دار اور پناہ گزینوں کی آباد کاری کے ایک معروف گروپ کے حامی نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے تحت تقریباً 1600 افغان شہریوں، جنہیں واشنگٹن نے امریکہ میں آباد ہونے کے لیے کلیئر کر دیا تھا، کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ صدارتی حکم نامے کے متاثرین میں امریکی فوج میں فعال اہلکاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد مزید لاکھوں افغانوں نے پاکستان میں پناہ لی

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی سابق فوجیوں اور ایڈوکیسی گروپوں کے اتحاد کے سربراہ شان وان ڈائیور اور ایک امریکی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گروپ میں بچے بھی شامل ہیں جو امریکہ میں اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملنے کے منتظر ہیں اور وہ افغان شہری بھی جنھیں طالبان سے انتقام کا خطرہ ہے کیونکہ انہوں نے سابق امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کا ساتھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے ان ہزاروں دیگر افغانوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے، جنہیں امریکہ میں پناہ گزینوں کے طور پر آباد ہونے کی منظوری دی گئی تھی لیکن انہیں ابھی تک افغانستان یا پاکستان سے پروازیں نہیں ملیں۔

ایران کا بیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ

وان ڈائیور کا کہنا تھا، "یہ ان خاندانوں اور افراد کے لیے تباہ کن ہے جن کو دوبارہ آبادکاری کے لیے پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔

" ٹرمپ انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟

پرواز کی منسوخی ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے نتیجے میں ہوئی ہے، جس میں کم از کم چار ماہ کے لیے امریکی پناہ گزینوں کے پروگراموں کو معطل کیا گیا ہے۔ یہ ٹرمپ کے دوسری مدت کے لیے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد انتظامیہ کی پہلی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

اتحادی افواج کے مددگار 132 افغان پاکستان سے برطانیہ روانہ

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امیگریشن پر کریک ڈاؤن کرنے کا بڑا وعدہ کیا تھا، جس سے امریکی پناہ گزین پروگراموں کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا۔

نئی وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ "پناہ گزینوں کی آبادکاری کو معطل کر رہے ہیں کیونکہ کمیونٹیز کو بڑی اور ناقابل برداشت تعداد میں تارکین وطن کو اپنے ہاں آباد کرنے پر مجبور کیا گیا، جس سے کمیونٹی کی حفاظت اور وسائل پر دباؤ پڑا۔"

ایڈوکیسی گروپوں کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس فیصلے سے لوگوں کو طالبان کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

وان ڈائیور نے کہا کہ ان کے گروپ نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں 'انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغان اتحادیوں کو اس سے مستثنیٰ قرار دے'۔ اس پر 700 سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں، جن میں سابق فوجی اور عام شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے افغانستان میں کام کیا تھا۔

جرمن حکومت کا لاکھوں پناہ گزینوں کی رہائش کے لیے مددکا وعدہ

امریکی پناہ گزین پروگراموں کی نگرانی کرنے والے وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

فیصلے کی نکتہ چینی

امریکی کانگریس کی فارن ریلیشنز کمیٹی میں اقلیتی ڈیموکریٹس نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں اس فیصلے کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے،"تصدیق شدہ افغان اتحادیوں کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑنا شرمناک ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "یہ فیصلہ ہماری قیادت پر عالمی اعتماد کو مجروح کرتا ہے اور مستقبل کے اتحاد کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

"

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد سے، بائیڈن انتظامیہ کے تحت تقریباً 200,000 افغانوں کو امریکہ لایا گیا ہے۔ ان میں سے بہت سے افراد کو طالبان کی اقتدار میں واپسی کے فوراً بعد وہاں سے نکالا گیا تھا۔

صدر کے طور پر اپنی پہلی مدت کے دوران، ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس میں چھ مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کو ملک میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ اس اقدام سے ہزاروں مہاجرین کینیا، تنزانیہ اور اردن کے کیمپوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ج ا ⁄ ص ز (روئٹر‍ز، خبر رساں ادارے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پناہ گزینوں ٹرمپ کے کے لیے

پڑھیں:

امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ

امریکی فضائی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے جاری حکومتی احکامات کے تحت ملکی ایئر لائنز اتوار کو مسلسل تیسرے دن بھی پروازوں میں کمی پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرتے‘، امریکا میں 38 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار

یہ قدم ائیر ٹریفک کنٹرول اسٹاف کی شدید قلت اور 40 روز سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

فضائی عملے کی قلت، 42 ائیرپورٹس متاثر

ایف اے اے کے مطابق ملک کے 42 ہوائی اڈوں اور کنٹرول سینٹرز میں عملے کی کمی کے باعث تاخیر اور منسوخیوں کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ متاثرہ شہروں میں اٹلانٹا، نیوآرک، سان فرانسسکو، شکاگو اور نیو یارک شامل ہیں۔

ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار

گزشتہ روز 1550 پروازیں منسوخ اور 6700 تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ جمعہ کو 1025 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔

ایئر لائن حکام کے مطابق متعدد “ڈیلیے پروگرامز” کے باعث فلائٹ شیڈول ترتیب دینا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔

فلائٹ کٹوتیاں 14 نومبر تک 10 فیصد تک پہنچیں گی

ایف اے اے نے جمعے سے 40 بڑے ہوائی اڈوں پر روزانہ کی پروازوں میں 4 فیصد کمی کا حکم دیا ہے، جو 14 نومبر تک بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سیاسی کشمکش جاری

یہ کمی امریکا کی 4 بڑی ایئر لائنز, امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا، سا=تھ ویسٹ اور یونائیٹڈ ایئرلائن  پر سب سے زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے۔

13 ہزار کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام پر مجبور

شٹ ڈاؤن کے باعث 13,000 ائیر ٹریفک کنٹرولرز اور 50,000 سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہ کے بغیر کام کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شین ڈفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مزید کنٹرولرز ڈیوٹی پر نہ آئے تو 20 فیصد تک پروازوں میں کٹوتی کرنا پڑ سکتی ہے۔

محفوظ پروازوں پر خدشات میں اضافہ

ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے آغاز سے اب تک پائلٹس نے 500 سے زائد حفاظتی شکایات درج کرائی ہیں، جن میں عملے کی تھکن کے باعث غلطیوں کے واقعات شامل ہیں۔

یہ بحران امریکa کے فضائی نظام کو دہائیوں کے بدترین دباؤ کا شکار بنا چکا ہے، جب کہ ایئر لائنز کو خدشہ ہے کہ اگر تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو ملک بھر میں پروازوں کا شیڈول مکمل طور پر درہم برہم ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا شٹ ڈاؤن فلائٹس منسوخ

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو سمیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا
  • امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار، 3,300 سے زائد پروازیں منسوخ
  • ملائیشیا کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، سینکڑوں لاپتا
  • ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
  • افغان طالبان حکومت دہشتگردوں کو پناہ دے رہی ہے ،غلط بیانی سے گریز کریں،پاکستان کا انتباہ
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ
  • امریکا میں تاریخ کے طویل شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • امریکا میں تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے باعث ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
  • امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سیاسی کشمکش جاری