پاکستان: مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک بلین ڈالر کا قرضہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منگل کو خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے دو مالیاتی اداروں سے ایک بلین ڈالر کے قرضے کی شرائط کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 10 سال میں 20 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ
انہوں نے کہا کہ چھ سے سات فیصد کی شرح سود والے قرضوں میں ایک سال تک کی ادائیگی کی مدت کے ساتھ دو طرفہ اور تجارتی مالیاتی معاہدے شامل ہیں۔
پاکستان اس وقت مختلف ملکوں اور اداروں سے مزید مالی امداد کی تلاش میں ہے۔
اورنگزیب نے کہا، "اب ہم دو اداروں کے ساتھ معاہدے کی شرائط پر دستخط کرنے میں آگے بڑھے ہیں، اس میں ایک دو طرفہ اور دوسرا تجارت (فنانس) ہے"۔
(جاری ہے)
اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ سنگل بی ریٹنگ کی طرف بڑھنے پر بات کرنا ہے، اور امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا، "مثالی طور پر میں یہ سوچنا چاہوں گا کہ ہمارا مالی سال، جوآئندہ جون ہے، ختم ہونے سے پہلے اس سمت میں کچھ پیش رفت ہو سکتی ہے۔"آبادی، مہنگائی اور جی ڈی پی، پاکستان پانچ سال بعد کہاں کھڑا ہو گا؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر نے اگست میں روئٹرز کو بتایا تھا کہ پاکستان کا مقصد اگلے مالی سال تک مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے چار بلین ڈالر تک رقم اکٹھا کرنا ہے۔
اورنگزیب نے کہا کہ قرضے قلیل مدتی یا ایک سال تک کے لئے ہیں۔
معاشی حالات بہتر ہونے کی امیدیہ قرضے ایسے وقت ملے ہیں جب پاکستان مشکل معاشی حالات، بشمول کرنسی کی قدر میں کمی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے درمیان کے درمیان اپنی مالی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ توقع ہے کہ نئے معاہدوں سے عارضی راحت ملے گی۔
آئی ایم ایف کو امید ہے کہ پاکستان 7 بلین ڈالر کا آئی ایم ایف بیل آؤٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے مالیات میں اضافہ کرے گا، جس کا پہلا جائزہ فروری میں مقرر کیا گیا ہے۔
اورنگزیب نے کہا، "ہمارے پاس ای ایف ایف (توسیع شدہ فنڈ سہولیات) کا پہلا باضابطہ جائزہ فروری کے آخر تک ہو رہا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس جائزے کے لئے بہتر پوزیشن میں ہیں۔
"اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد آر ایس ٹی فنانسنگ پر بات چیت کو آگے بڑھائے گا جب آئی ایم ایف مشن ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے پاکستان جائے گا۔
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
پاکستان کے وزیر خزانہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "اگلے پانچ سے چھ ماہ میں ہمیں اچھے نتائج کی طرف جانا چاہیے۔" انہوں نے یورپی یونین ایوی ایشن ریگولیٹر کی جانب سے ایئر لائن پر سے ساڑھے چار سال کی پابندی ہٹانے کے بعد بہتر کاروباری امکانات کا حوالہ دیا۔ اس ماہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔
ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پاکستان کے بلین ڈالر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ملکی فصلوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟وزیرخزانہ نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی فصلوں کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاکہ اہم فصلوں کی پیداوار میں 13.49فیصد کمی ہوئی،کپاس30،گندم 8.9،گنے کی پیداوارمیں 3.9فیصد کمی ہوئی،مکئی 15.4،چاول کی پیداوار میں 1.4فیصد کمی ہوئی،آلو11.5،پیاز کی پیداوارمیں15.9فیصد اضافہ ہوا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس وصول 25.9فیصد اضافے سے 10ہزار234ارب روپے تک پہنچ گئی،موڈیز اور فچ نے پاکستان کے حوالے سے اقتصادی آؤٹ لک میں بہتری کی،56ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی، صنعت ودیگر شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے،بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے ذریعے 99لاکھ خاندانوں کی معاونت کی جارہی ہے۔
بھارت نے سکھ یاتیروں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا
مزید :