اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم نے نان انٹیگریٹڈ انوائسز پر کارروائی کرتے ہوئے شہر اقتدار کے 2 ریسٹورنٹس سیل کر دیے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) نصب نہ کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی ٹیم نے چیف کمشنر کی ہدایت پر ان ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی، جو نان انٹیگریٹڈ انوائسز جاری کر رہے تھے۔کارروائی سے قبل ان ریسٹورنٹس کے بارے میں مکمل شواہد اکٹھے کیے گئے اور پیشگی اجازت حاصل کرنے کے بعد قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انسپکشن کی گئی۔

(جاری ہے)

سیل کیے گئے ریسٹورنٹس اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6 اور ایف-7 میں واقع ہیں، جہاں پوائنٹ آف سیل کے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔

ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب کاروباری اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ قومی خزانے میں عوام کا ٹیکس جمع کیا جا سکے۔ترجمان ایف بی آر نے مزید کہا کہ عوام کے دیے گئے ٹیکس کا قومی خزانے میں جمع ہونا ادارے کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے ایف بی آر کی ٹیم متحرک ہو کر کام کر رہی ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ٹیکس کے نظام میں شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد ایف بی ا ر کے خلاف

پڑھیں:

بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پہلے باقی سب بعد میں، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تحریک انصاف شامل ہو، پوری دنیا کو جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے، بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شریف خاندان کا بھارت میں کاروبار ہے، یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے
  • اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر مظاہرہ، اندر داخل ہونے کی کوشش: پہلگام واقعہ ’’را‘‘ نے کرایا، مشعال ملک
  • بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • فیشن ڈیزائنر نومی انصاری 1.25 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں گرفتار،تفتیش شروع
  • کشمیر: پاکستان کے خلاف بھارتی اقدامات اور اسلام آباد کی جوابی کارروائی کی دھمکی
  • بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
  • این اے 18 انتخابی دھاندلی معاملہ، عمرایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
  • دھاندلی تحقیقات: عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا
  • این اے 18ہری پور میں انتخابی دھاندلی کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • ‘پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے’، بھارتی میڈیا کیسے جنگی ماحول بنارہا ہے؟