اسامہ ستی قتل کیس میں مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد:
عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسامہ ستی قتل کیس 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت 3 کو عمر قید
اسامہ ستی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیا، جس میں عدالت نے مجرمان افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی جب کہ ملزمان سعید احمد ،شکیل احمد اور مدثر مختار کو کیس سے بری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔
مزید پڑھیں: اسامہ ستی قتل کیس مجرم پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا
واضح رہے کہ 5ملزمان نے اسامہ ستی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسامہ ستی قتل کیس سزائے موت کیس میں
پڑھیں:
اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا
اسلام آباد:سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے فوری علاج کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے جب کہ سیکورٹی اور امدادی اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔