وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کرم کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں کرم میں قیام امن کے لیے دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم

اجلاس میں کرم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ آج سے کرم میں غیر قانونی بنکرز کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائےگا۔

اجلاس کے مطابق اس مہینے کے آخر تک کرم کے لیے ضروری اشیا پر مشتمل گاڑیوں کے چار قافلے بھیجے جائیں گے، اجلاس میں کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرگے میں معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا، کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔

اجلاس کے مطابق کرم کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے دونوں فریق طریقہ کار وضع کرکے جلد از جلد حکومت کو دیں گے، بگن کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی ان کی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے مشروط ہوگی۔

اجلاس کے مطابق دونوں اطراف کے دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائےگی، اور ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائےگی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس سارے عمل میں سول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سول انتظامیہ کو سپورٹ فراہم کریں گے۔

اجلاس کے مطابق کرم روڈ کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے، پولیس اس سلسلے میں عارضی اور مستقل بھرتیوں کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دےگی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ متاثرہ بگن بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے، صوبائی سطح پر بیرسٹر سیف کی سربراہی میں قائم مانیٹرنگ کمیٹی کو مزید فعال بنایا جائےگا۔

اجلاس کے مطابق کرم میں امن کی بحالی کے عمل میں سیاسی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کو کھل کر سامنے آنا ہوگا، علاقے میں بنکرز کے انہدام اور عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے لیے انتظامات کی نگرانی کے لیے باقاعدگی سے دورے کیے جائیں گے، جبکہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

اجلاس کے مطابق علاقے میں امن کو خراب کرنے والے تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرم کے معاملے پر میڈیا کے لیے ایک یکساں بیانیہ دیا جائے گا، کرم کے معاملے پر منفی پروپیگنڈے کا مؤثر اور بروقت جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امن و امان دہشتگرد عسکریت پسند علی امین گنڈاپور کارروائی کا فیصلہ کرم آپریشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دہشتگرد عسکریت پسند علی امین گنڈاپور کارروائی کا فیصلہ وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز اجلاس کے مطابق فیصلہ کیا گیا کرنے والے اجلاس میں جائیں گے جائے گا کے خلاف کے لیے گیا کہ کرم کے

پڑھیں:

لندن میں پاکستان کے خلاف تماشا کرنے والے مودی کے حامیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا

سٹی42:  لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں خود اپنا ہی تماشا بن گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے پاکستان مخالف مظاہرے کے دوران پاکستانیوں نے مظاہرین کو "ابھینندن چائے" کی پیشکش کر دی۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق  بھارت کی نریندر مودی حکومت پاکستان کے خلاف اپنے خود ساختہ پروپیگنڈا کو لے کر  بیرون ممالک بھی اپنے زیر اثر انڈین ڈایا سپورا کو پاکستان کے خلاف اکسا رہی ہے اور اس صورتحال سے  یورپی ممالک میں مقیم دونوں ممالک کے شہریوں میں باہمی تناؤ  پھیلنے لگا ہے۔

گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے

لندن میں جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی انڈینز نے  پاکستان مخالف مظاہرہ کیا تو  پاکستانی نژاد شہری بھی وہاں پہنچ گئے۔ پاکستانیوں نے ان  مظاہرین کو ابھینندن ٹی کی پیشکش کی۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارت کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا، لندن میں موجود پاکستانی برادری نے بھارتی مظاہرین کو چائے کا سٹال لگا کر  نریندر مودی حکومت کے واہیات پروپیگنڈا کا سارکِسٹک جواب دیا ۔

قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ  میں ڈرامائی آغاز 

 جب مودی کے حامی انڈین پاکستانی ہائی کمیشن کے آگے نام نہاد احتجاج کرنے کے لئے آئے تو پاکستان کے حامی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر چائے کا سٹال لگا دیا،  اس چائے کے سٹال پر آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ میں زندہ بچائے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے پوسٹر آویزاں کیے گئے اور اسے پاکستان آرمی کی تحویل میں پلائی گئی بدنام زمانہ چائے کی یاد تازہ کرنے کے لئے چائے بنا کر رکھی گئی۔۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی

 "ابھی نندن چائے" کے سٹال پر پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی نشاندہی کرنے  کیلئے بینر آویزاں  کئے گئے۔  

 "ٹی از فینٹیسٹک" کے جملوں کی گونج رہی، پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں خود اپنا ہی تماشا بن گیا۔

مظاہرین ٹی سٹال ابھینندن کے پوسٹر اور بینرز دیکھ کر سیخ پا ہوتے رہے، بھارتی مظاہرین کے سامنے پاکستان کے حامی مظاہرین نے بھرپور نعرے بازی کی، پاکستان کے حامی مظاہرین نے سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔

صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • بھارت، پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف
  • سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، افغانستان سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، افغانستان سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 54خوارج ہلاک
  • جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید گھیرا تنگ، سی سی ڈی سے متعلق بڑا فیصلہ
  • لندن میں پاکستان کے خلاف تماشا کرنے والے مودی کے حامیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا
  • پاکستان کیخلاف مذموم مہم جوئی،بھارت کی سہولت کارکیلئے  اسرائیلی اہلکارسری نگرپہنچ گئے
  • وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت