سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی ملاقات ہوئی ۔ 

ندیم افضل چن اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چودھری منظور بھی ایوان صدر میں موجود تھے ۔ ملاقات میں  پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔ 

چودھری منظور نے بلاول بھٹو زرداری کو کل دارالحکومت میں واقع اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعوت قبول کرلی ۔ 

دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

9 مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا، طارق فضل چودھری

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات سب کے سامنے ہے، قوم جانتی ہے 9 مئی کو حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں تمام شہروں میں حساس مقامات کو جلایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ  9 مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات سب کے سامنے ہے، قوم جانتی ہے 9 مئی کو حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں تمام شہروں میں حساس مقامات کو جلایا گیا، یہ اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا، تحریک انصاف کے لوگ مختلف قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کےخلاف شواہد نہیں تھے وہ رہا بھی ہوئے۔

وفاقی وزیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ جن کےخلاف شواہد تھے انہیں سزا ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، بانی سے سماعت کے دوران صحافی ملاقات کرتے رہتے ہیں، عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے دن مقرر ہے۔ طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ جیل میں ملاقات لسٹ کے مطابق کروائی جاتی ہے، اڈیالہ میں عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات سے متعلق تجویز قابل عمل ہے، اس تجویز پر غور کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی70ویں سالگرہ  آج منائی جائیگی
  •  عطا تارڑ اور  بدر شہباز  کی پی پی رہنما  قمر کائرہ کی عیادت
  • ’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
  • ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی، قمر زمان کائرہ
  • 9 مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا، طارق فضل چودھری
  • وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
  • آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
  • خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے