لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری 2025ء ) مریم نواز کی کاروبار فنانس سکیم، قرض کی درخواست دینے والوں کو ہزاروں روپے فیس ادا کرنا ہو گی، کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرضہ حاصل کیا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کروائی گئی کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مندوں کیلئے عائد شرائط کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ایکسرپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو درخواست کے ساتھ 10 ہزار روپے تک کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ 50 لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرنے کیلئے جمع کروائی گئی درخواست کے ساتھ 5 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہو گی۔ جبکہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ حاصل کرنے کیلئے جمع کروائی گئی درخواست کے ساتھ 10 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

’’وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم‘‘ کے لئے 84 ارب روپے جبکہ ’’وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ سکیم‘‘ کے لئے 48 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36 ارب سے زائد بلا سود قرض فراہم کیا جائیگا، آسان کاروبار فنانس سکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا، 25 سے 55 سال تک کے پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈرز اور خصوصی افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔

قرض لینے کیلئے ایکٹیوفائلرہونا ضروری اورکسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت قرار دیا گیا ہے، آسان کاروبار فنانس سکیم کے لئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اورتفصیلات کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آسان کاروبار کارڈ سکیم میں سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے، آسان کاروبار کارڈکے تحت قرض3سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے ، آسان کاروبار کارڈ کے لئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی ۔

آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس،ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی ، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 25 فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آسان کاروبار سکیم کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر 1786 بھی فعال کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب کا ہرنوجوان معیشت کی بہتری میں آسان کاروبار سکیم کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گا، آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کاروبار فنانس سکیم کے تحت آسان کاروبار کارڈ مریم نواز کی وزیر اعلی کے ذریعے روپے تک کیا جا کے لئے

پڑھیں:

اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

لاہور:

متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور امارات کی دُور اندیش قیادت و عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق  اور  برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس و پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اورمریم نواز شریف نے صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین  پیش کیا۔ انہوں نے امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا ۔

نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔یو اے ای کے ساتھ  تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے۔ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم 
  • مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
  • جنوبی پنجاب؛ بارڈر ملٹری پولیس میں 53  خواتین کی شمولیت پر مریم نواز کا خراجِ تحسین
  • پنجاب حکومت کی آسان قرض سکیم،کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری
  • نوازشریف، مریم نواز سے سفیر امارات کی ملاقات، اشتراک کو وسعت دینے کے خواہاں: وزیراعلیٰ
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف
  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق