ویزے کے لیے کم از کم کتنا بینک سٹیٹمنٹ ہوناضروری ہے؟جانیں تفصیل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا پر چھ ماہ تک یا سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر 9 ماہ تک رہ سکتے ہیں، آپ وزٹ ویزے پر کام نہیں کرسکتے لیکن آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے:
اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔
آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔
اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو آپ کو درخواست دیتے وقت اپنے پاسپورٹ کی ایک کاپی اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ اگر آپ کو درخواست دینے کے بعد اپنا پاسپورٹ بھیجنے کی ضرورت ہے تو آپ کو بتائیں گے۔
اگر آپ کاغذی درخواست جمع کراتے ہیں تو اپنا اصل پاسپورٹ یا تصدیق شدہ کاپی فراہم کریں۔ اگر آپ اپنا اصل پاسپورٹ فراہم کرتے ہیں تو ہم عام طور پر آپ کی درخواست پر تیزی سے کارروائی کر سکتے ہیں۔
میڈیکل سرٹیفکیٹ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ درخواست گزار صحت یاب ہے۔پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ
واپسی ٹکٹ
رہائش کا ثبوت (ہوٹل بکنگ وغیرہ)
نیوزی لینڈ کے وزٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ
درخواست دہندہ کے پاس آپ کے نیوزی لینڈ میں رہنے کے لیے کافی رقم ہونا ضروری ہے۔آپ کے پاس کم از کم ایک ہزار نیوزی لینڈ ڈالر فی مہینہ، یا 400 ڈالر فی مہینہ ہونا چاہیے اگر آپ نیوزی لینڈ میں تین ماہ تک رہنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور رہائش کے لیے پہلے سے ادائیگی نہیں کی ہے تو آپ کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں 3 ہزار ڈالر کی ضرورت ہوگی۔
فی الحال نیوزی لینڈ کے معیاری وزٹ ویزا کی فیس 310 ڈالر فی شخص ہے۔وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کو انٹرنیشنل وزیٹر کنزرویشن اینڈ ٹورازم لیوی آئی وی ایل بھی ادا کرنا ہوگا جس کی فیس 100 ڈالر ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ اگر ا پ کے لیے ماہ تک ہیں تو
پڑھیں:
امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
واشنگٹن: امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر نئی ویزا فیس عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر درخواست گزار کو 250 امریکی ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اضافی رقم سیاحت، کاروبار یا تعلیم کی غرض سے عارضی طور پر امریکا آنے والوں سے وصول کی جائے گی۔
یہ فیس "سیفٹی ڈپازٹ" کے طور پر لی جائے گی جو صرف انہی افراد کو واپس کی جائے گی جو ویزا کی تمام شرائط پر عمل کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر واپس چلے جائیں گے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خود کار نہیں ہوگی، بلکہ درخواست گزار کو شواہد کے ساتھ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے ویزا کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا، تاہم امریکی حکومت کی جانب سے اس پالیسی کو جلد نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔