اپنے ایک انٹرویو میں اسٹیو ویٹکاف کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کروں تا کہ فلاڈلفیا سے غزہ میں جنگبندی کی نگرانی کرنیوالی ٹیم کے ساتھ معاونت کروں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائںدہ برائے علاقائی امور "اسٹیو ویٹکاف" نے آج بدھ کے روز کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کریں تا کہ وہ فلاڈلفیا (فلسطین اور مصر کی سرحد پر واقع علاقہ) سے غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے ساتھ معاونت کریں اور اس بات کا یقین حاصل کریں کہ کیا حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں؟۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کی صورت میں ہم جنگ بندی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ خطے کے بہتر مستقبل میں حصہ ڈالنے کے لئے تمام فریقین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ہمیں جنگ بندی کے حصول اور اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی ایشیا کپ کے بارے میں اپنا مؤقف دے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم انتظامیہ میچ ریفری سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس سے متعلق بتادیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • صیہونی فوج کیطرف سے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر جارحیت
  • عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • امریکی ناظم امور کا قصور کا دورہ، سیلاب میں ایک جان بھی ضائع نہ ہونے دینے پر انتظامیہ کی تعریف
  • ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا