پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں گیا۔ امید ہے پاکستانی حکومت کی سربراہی میں ملک مزید بہتری کی جانب جائیگا۔اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریب سے پاکستان اور چینی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دنیا کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی سے گوادر ائرپورٹ پر پہلی پرواز کا جانا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو اس کام پر سراہتے ہیں۔ چین اور پاکستان مل کر مزید کام بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم
چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ () چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز سے ملاقات میں چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
پیر کے روز
حہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ کو چینی صدر شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے نتائج پر عملدرآمد کو فروغ دینے اور معیشت اور مالیات کے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ باہمی فائدے اورمشترکہ کامیابیوں کو فروغ دیا جائے اور چین برطانیہ اقتصادی تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا جائے۔
ریچل ریوز نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے، برطانیہ چین اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے نتائج پر عمل درآمد کرنے اور برطانیہ چین اقتصادی تعاون میں نئی توانائی پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا کمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہ شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا... شو چھی لیانگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں چین کے نائب وزیر اعظم برطانیہ کا دورہ اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم