آزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولوں کا جال بچھا دیں گے‘ وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بھمبر(خبرایجنسیاں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولوں کا جال بچھا دیں گے۔شہبازشریف نے بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش اسکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا، دانش اسکول سسٹم کے بچے اور بچیوں کے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہوں گے۔اس موقع پر تقریب سے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں اسکول کا آغاز کیا جائے گا، دانش سکول سسٹم پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، ایچی سن کالج میں نہ پڑھ سکنے والوں کی کمی دانش سکول پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دیگر دو اضلاع میں بھی جلد دانش اسکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ملک میں دانش اسکول نہ ہوتے تو بہت سے لائق بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم رہ جاتے ، دانش اسکول ہزاروں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں، پنجاب کے دانش اسکولوں کے بیشتر بچے اے گریڈ لاتے ہیں، یہاں پڑھنے والے بچے ملک کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں دانش اسکول کا آغاز کیا تھا،دانش اسکول دانش اور علم کا گہوارہ ہے، یہاں کے بچوں کے100فیصد اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خاتمے تک کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی اس حوالے سے کمٹمنٹ ہے، اس کی کوئی مثال نہیں ہے، ان کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، معاشی چیلنجز کم ہو رہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے، ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ اور قرضہ کم ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دانش اسکول نے کہا
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل استبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ وزیر خارجہ کی دعوت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے،اسحاق ڈار استنبول میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان اور سات عرب اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں شامل رہے ہیں۔
استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا،پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کرے گا۔پاکستان فلسطینیوں کے لیے بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان آزاد، قابلِ بقااور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت دہرائے گا، 1967 سے پیشگی سرحدوں پر قائم فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔
پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی عزت و انصاف کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔