شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے: عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔
اس حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔
عمران خان نے حکام کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے جبکہ انہوں نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔
شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تو انہیں وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ نے شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ عمران خان کو تنگ کر تے ہیں، علیمہ خان
سٹی42 : بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو فیملی، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو روکا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ قوسین مفتی جب تک ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے وہ نہیں جائیں گے، ہمارے پاس عدالتی احکامات ہیں ہم سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء نہیں جائیں گے کوئی اندر نہیں جائے گا، فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں گے تو ہم سماعت میں جائیں گے۔
علیمہ خان نے مزید کہ کہ نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے، ایک وکیل کو چُن کر اندر بلایا جارہا ہے، جج صاحب نے کہا ہے کہ فیملی کو اندر بلائیں یہ نہیں جانے دے رہے