190ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نےاپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اپیل کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤڈر ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔سلمان صفدرکا کہنا تھا کہ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں شیئر کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ 20 صفحات پر مشتمل ہے ، بانی پی ٹی آئی سے اپیل کے ڈرافٹ پر مشاورت ہوئی ہے۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی جائے گی، بانی پی ٹی آئی نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کی پروسیڈنگز کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا ہے۔وکیل سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سائفر کیس کی طرح القادر ٹرسٹ کیس بھی ایک سے دو سماعتوں میں اُڑ جائے گا، وکیل سلمان صفدر القادر کیس کا فیصلہ ایک طرف جا رہا ہے اور ثبوت دوسر ی طرف جا رہے ہیں ،القادر کیس اتنا ہی کمزور ہے جتنا کہ سائفر کیس تھا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملین پاو نڈ ریفرنس بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
پاسدارانِ انقلاب کے امریکا کی مدد کرنے پر برطانوی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے کے بعد برطانیہ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بمبار طیاروں کو برطانیہ کے اڈوں سے پرواز کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی جس کے بعد برطانیہ نے جمعرات کو کہا کہ اس کی مسلح افواج ملک کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تیار ہیں۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہماری مسلح افواج برطانیہ کو کسی بھی قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ ہماری سرزمین پر ہو یا بیرون ملک سے۔ برطانیہ اپنے دفاع کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں رائل نیوی، برٹش آرمی اور رائل ایئر فورس کے اثاثوں کی طرف سے فراہم کردہ فضائی اور میزائل دفاع کے لیے ایک تہہ دار نقطہ نظر کو چلانا شامل ہے، جو ہمارے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ایران کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے ایک موجودہ معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے پر مطلع کیا گیا تھا جس میں امریکا کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔