دہلی کی خوشحالی کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں، دیویندر یادو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
دہلی پردیش کانگریس کے صدر نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی کی حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کیلئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں انتخابی ماحول سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر نئے دن سیاسی پارہ اوپر ہی جا رہا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کے لئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو صدر بازار اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی گزشتہ 11 برسوں کی غلط حکمرانی سے نجات پانے، بدعنوان اور عوام دشمن حکومت کو بدل کر دہلی کے مستقبل کو سنوارنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے ریاست کی خوشحالی کے لئے پانچ فروری کوہاتھ کا بٹن دباکر کانگریس کو اقتدار سونپنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کا دارالحکومت ہے، جو پورے ملک کو سمت دیتی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی کے گناہ اور بدعنوانی نے 10 برسوں میں دہلی کو بے سمت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے دہلی کی ہوا، دوا، ندی، پانی، نیتا نیت سب خراب کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عام آدمی پارٹی کانگریس کو
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے پیپلزپارٹی کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی۔؟ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ منظور چودھری اور حسن مرتضیٰ اپنے فلسفے اور دکھ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد اپنے وسائل سے کر رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں ابھی سیلاب سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک سے امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف موڑ دیا ہے، مریم نواز نے وفاق سمیت کسی بھی تنظیم کی طرف مدد کے لئے نہیں دیکھا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے ہارے ہوئے لوگوں کو سندھ کے لوگوں کی فکر کرنی چاہئے، 2022ء کے سندھ کے سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں۔