مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مشال یوسفزئی کے وکالت نامے پر اعتراض کیا اور کہا کہ خاتون نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ہے۔
پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا بار کی جانب سے مشال یوسف زئی کا لائسنس معطل کیا گیا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ لائسنس معطلی کے باوجود وہ وکالت نامہ کیسے دستخط کراسکتی ہیں؟عدالت کے روبرو ظہیر شاہ نے یہ بھی کہا کہ مشال یوسف زئی کی جانب سے جعل سازی کیے جانے پر عدالت تادیبی کاروائی کرے۔
اے ٹی سی راولپنڈی نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مشال یوسفزئی لائسنس منسوخی کی تردید نہیں کرسکی اور بادی النظر میں یہ پروفیشنل مس کنڈکٹ ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ مشال یوسف زئی آئندہ سماعت پر شو کاز نوٹس کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں اور بتائیں کہ کیوں نہ ان کی لائسنس منسوخی کیلیے بار کونسل کو لکھا جائے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ جواب میں مشال یوسفزئی یہ بھی بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے۔عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وکالت نامہ جمع مشال یوسفزئی عدالت نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل کردی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی سزائیں معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمان کو 20 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں 382 اے کے تحت منظور کی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی ورکرز پر تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں